فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فَضْلِ عُمَرَ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نبی ﷺ کے خوابوں کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ بَكْرٍ ، أَوْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ كَأَنِّي أُعْطِيتُ عُسًّا مَمْلُوءًا مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى تَمَلَّأْتُ، فَرَأَيْتُهُ يَجْرِي فِي عُرُوقِي بَيْنَ لَحْمِي وَجِلْدِي، وَفَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ، فَأَعْطَيْتُهَا ابْنَ الْخَطَّابِ" ، فَأَوَّلُوهَا قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هَذَا عِلْمٌ أَعْطَاكَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، حَتَّى امْتَلَأْتَ مِنْهُ، فَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ، فَأَعْطَيْتَهَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: "أَصَبْتُمْ" .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا گویا مجھے دودھ سے بھرا ہوا ایک بڑا پیالہ دیا گیا، میں نے اس میں سے (اتنا) پیا کہ میں پوری طرح سیر ہو گیا، یہاں تک کہ میں نے اسے اپنے گوشت اور کھال کے درمیان اپنی رگوں میں دوڑتے ہوئے دیکھا، پھر اس میں سے کچھ بچ رہا تو وہ میں نے سیدنا (عمر) بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“
صحابہ نے اس کی تعبیر پیش کرتے ہوئے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! یہ وہ علم ہے جو اللہ عزوجل نے آپ کو عطا فرمایا، یہاں تک کہ آپ اس سے معمور ہو گئے، پھر جو بچا وہ آپ نے سیدنا (عمر) بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے درست تعبیر کی۔“