فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَنْ فَضَّلَ عَلِيًّا عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ) باب: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شیخین پر فضیلت دینے والے کے بارے میں قول کا بیان)۔
حدیث نمبر: 309
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ بُكَيْرٍ التَّمِيمِيُّ ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: مَنْ فَضَّلَ عَلِيًّا عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَقَدْ أَزْرَى عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، وَلَا أَدْرِي هَلْ يَعْطَبُ أَمْ لَا؟.ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما پر فضیلت دی، اس نے یقیناً رسول اللہ ﷺ کے مہاجرین اور انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تنقیص کی، اور میں نہیں جانتا کہ وہ ہلاک ہوگا یا نہیں۔“