فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِزِّ الْمُسْلِمِينَ بِإِسْلَامِ عُمَرَ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو عزت ملنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 308
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، قَثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو عُمَرَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ قَالَ الْمُشْرِكُونَ: قَدِ انْتَصَفَ الْقَوْمُ مِنَّا.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو مشرکین کہنے لگے: اب ان لوگوں (مسلمانوں) نے ہم سے اپنا پورا حق وصول کر لیا ہے (یعنی وہ اب قوت میں ہمارے برابر ہو گئے ہیں)۔“