❮
❯
حدیث نمبر: 304
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ إِمْلَاءً قَثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: أَبْطَأَ عَلَيْهِ خَبَرُ عُمَرَ ، فَكَلَّمَ امْرَأَةً فِي بَطْنِهَا شَيْطَانٌ، فَقَالَتْ: حَتَّى يَجِيءَ شَيْطَانِي فَأَسْأَلُهُ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ مُتَّزِرًا بِكِسَاءٍ يَهْنَأُ إِبِلَ الصَّدَقَةِ، وَقَالَ: لَا يَرَاهُ الشَّيْطَانُ إِلَّا خَرَّ لِمِنْخَرَيْهِ، لَلْمَلَكُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَرُوحُ الْقُدُسِ يَنْطِقُ عَلَى لِسَانِهِ. قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: حَدَّثَنَا بِهِ شُجَاعٌ مَرَّتَيْنِ: مَرَّةً قَالَ: عَنْ أَبِي مُوسَى ، وَمَرَّةً قَالَ: أَبْطَأَ عَلَى أَبِي مُوسَى خَبَرُ عُمَرَ.
ترجمہ

سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خبر آنے میں تاخیر ہوئی، تو انہوں نے ایک ایسی عورت سے کلام کیا جس کے پیٹ میں شیطان تھا، اس نے کہا: (انتظار کریں) یہاں تک کہ میرا شیطان آ جائے تو میں اس سے پوچھوں گی، (پھر جب وہ آیا تو) اس نے بتایا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک چادر کا تہبند باندھے ہوئے صدقے کے اونٹوں کو قطران (تیل) لگا رہے تھے۔ اور اس نے (مزید) کہا: شیطان انہیں جس حال میں بھی دیکھتا ہے تو وہ اپنے نتھنوں کے بل گر پڑتا ہے، یقیناً ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ ہے اور روح القدس ان کی زبان پر کلام کرتے ہیں۔“
ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شجاع نے ہمیں یہ روایت دو مرتبہ بیان کی: ایک بار «عَنْ أَبِي مُوسَى» کے الفاظ کہے، اور دوسری بار یوں کہا: «أَبْطَأَ عَلَى أَبِي مُوسَى خَبَرُ عُمَرَ»۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 304
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف كسابقه. وعمر بن محمد بن زيد بن عبدالله بن عمر بن الخطاب العدوي المدني وثقه ابن سعد وأحمد واثنى عليه وابن معين وأبو حاتم وغيرهم. قتل سنة ١٥٠. التاريخ الكبير (٣ : ٢ : ١٩٠)، الجرح (٣ : ١ : ١٣١)، التهذيب (٧ : ٤٩٥). . »