فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ نَفْعِ مَالِ أَبِي بَكْرٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْفَاقِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال سے نبی ﷺ کو پہنچنے والے نفع اور ان کے انفاق کا بیان)۔
حدیث نمبر: 30
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَثَنَا الْحُمَيْدِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، قَثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا نَفَعَنَا مَالُ أَحَدٍ مَا نَفَعَنَا مَالُ أَبِي بَكْرٍ" فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: فَإِنَّ مَعْمَرًا يَقُولُهُ عَنْ سَعِيدٍ ، فَقَالَ: مَا سَمِعْنَا مِنَ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ. ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہمیں کسی کے مال نے وہ نفع نہیں پہنچایا جو نفع ہمیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال نے پہنچایا ہے۔“
سفیان رحمہ اللہ سے عرض کیا گیا: ”معمر رحمہ اللہ تو اسے (امام زہری رحمہ اللہ کے واسطے سے) سعید رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں“؛ تو انہوں نے فرمایا: ”ہم نے امام زہری رحمہ اللہ سے اسے صرف عروہ رحمہ اللہ کے واسطے سے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے سنا ہے۔“