فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 3
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يُونُسُ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ، يَعْنِي: ابْنَ سَعْدٍ ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ أَبِي رَائِطَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَصْحَابِي لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا بَعْدِي"، فَذَكَرَ مِثْلَهُ نَحْوَهُ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ کو میرے بعد (اپنے طعن و تشنیع کا) نشانہ نہ بنانا۔“
پھر راوی نے اس جیسی یا اس کے قریب تر حدیث ذکر کی۔