فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 2
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْخَزَّازِ ، وَكَانَ مِنَ الثِّقَاتِ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ أَبِي رَائِطَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي، لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا بَعْدِي، فَمَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ يُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ" .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ کے بارے میں اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو! میرے بعد انہیں (طعن و تشنیع کا) نشانہ نہ بنانا؛ پس جس نے ان سے محبت کی تو میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا تو مجھ سے بغض کی بنا پر ان سے بغض رکھا، اور جس نے انہیں ایذا دی اس نے یقیناً مجھے ایذا دی، اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللہ کو ایذا دی، اور جس نے اللہ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ اللہ اسے اپنی گرفت میں لے لے۔“