فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مَا رُوِيَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَاءَ لِيَسْتَأْذِنَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ باب: اس روایت کا بیان کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ اجازت لینے آئے تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دو اور جنت کی خوشخبری دو“۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ أَبِي يَحْيَى الْحِمَّانِيِّ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ آمِينَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ: "إِنَّ عَبْدًا خَيَّرَهُ اللَّهُ بَيْنَ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَهُ، فَاخْتَارَ مَا عِنْدَهُ" ، فَلَمْ يَفْطِنْ أَحَدٌ مِنَّا إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، فَبَكَى وَقَالَ: نَفْدِيكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي وَأُمِّي، بِأَنْفُسِنَا وَأَمْوَالِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا أَحَدٌ أَمَنَّ عَلَيْنَا فِي صُحْبَتِهِ فِي مَالٍ وَلَا يَدٍ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا، وَلَكِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ" .سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن ارشاد فرمایا: ”بے شک ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے دنیا اور اس (نعمت) کے درمیان جو اس کے پاس ہے، اختیار دیا، تو اس نے اسے اختیار کر لیا جو اللہ کے پاس ہے۔“ (یہ سن کر) ہم میں سے کوئی بھی (اس کا اصل مفہوم) نہ سمجھ سکا سوائے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، وہ رونے لگے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم آپ پر اپنے ماں باپ، اپنی جانیں اور اپنے مال فدا کرتے ہیں۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی رفاقت، مال اور حسنِ تعاون کے معاملے میں ہم پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی کا احسان نہیں، اور اگر میں (اپنی امت میں سے) کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا، لیکن تمہارا یہ صاحب (یعنی خود نبی کریم ﷺ) اللہ کا خلیل ہے۔“