❮
❯
حدیث نمبر: 289
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَشْكَابَ ، قَثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَثَنَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطٍ وَهُوَ يَنْكُتُ بِعَسِيبٍ مَعَهُ رَطْبَةً فِي مَاءٍ وَطِينٍ، فَقَرَعَ عَلَيْنَا الْبَابَ رَجُلٌ خَفِيُّ الصَّوْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ: "افْتَحْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ" ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ غَلِيظُ الصَّوْتِ، فَقَالَ: "مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: عُمَرُ ، قَالَ: "افْتَحْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ" ، قَالَ: فَلَبِثَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَرَعَ الْبَابَ، فَقَالَ: "مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: عُثْمَانُ ، فَقَالَ: "افْتَحْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ بَعْدَ بَلْوَى" ، قَالَ: يَقُولُ عُثْمَانُ: الْمُسْتَعَانُ اللَّهُ، الْمُسْتَعَانُ اللَّهُ.
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک باغ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور آپ ﷺ کے پاس کھجور کی ایک تَر شاخ تھی جس سے آپ ﷺ پانی اور مٹی میں زمین کرید رہے تھے، اتنے میں ایک شخص نے دروازہ کھٹکھٹایا جن کی آواز دھیمی تھی۔ نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے دروازہ کھول دو اور انہیں جنت کی خوشخبری دے دو۔“
پھر ایک اور صاحب آئے جن کی آواز بھاری تھی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے دروازہ کھول دو اور انہیں جنت کی خوشخبری دے دو۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر جب تک اللہ نے چاہا وقفہ رہا، پھر ایک اور صاحب آئے اور انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے دروازہ کھول دو اور انہیں ایک آزمائش کے بعد جنت کی خوشخبری دے دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (یہ سن کر) کہنے لگے: «الْمُسْتَعَانُ اللَّهُ، الْمُسْتَعَانُ اللَّهُ» ”اللہ ہی سے مدد طلب کی جاتی ہے، اللہ ہی سے مدد طلب کی جاتی ہے۔““

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه / حدیث: 289
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لضعف روح بن أسلم الباهلي أبي حاتم البصري كذبه عفان بن مسلم وضعفه ابن معين مع نفي الكذب عنه وقال البخاري يتكلمون فيه وقال ابن المديني ضاع حديثه وقال أبو حاتم لين الحديث يتكلم فيه وضعفه كذلك الدارقطني وابن الجارود والنسائي، ووثقه البزار وابن حبان. مات ٢٠٠. . »
«تقدم تخريجه في رقم: 208، 285»