فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مَا رُوِيَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَاءَ لِيَسْتَأْذِنَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ باب: اس روایت کا بیان کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ اجازت لینے آئے تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دو اور جنت کی خوشخبری دو“۔
حدیث نمبر: 286
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الْمُحَيَّاةِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ قَالَ: خَرَجْتُ فِي سَفَرٍ مَعَنَا رَجُلٌ يَسُبُّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَنَهَيْنَاهُ، فَلَمْ يَنْتَهِ، فَخَرَجَ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ، فَاجْتَمَعَ عَلَيْهِ الدُّبُرُ، يَعْنِي: الزَّنَابِيرُ، فَاسْتَغَاثَ، فَأَغَثْنَاهُ، فَحَمَلَتْ عَلَيْنَا حَتَّى تَرَكْنَاهُ، فَمَا أَقْلَعَتْ عَنْهُ حَتَّى قَطَّعَتْهُ.ترجمہ
ابو المحیاہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے انہیں بتایا: ”میں ایک سفر میں نکلا، ہمارے ساتھ ایک ایسا شخص تھا جو سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو برا بھلا کہتا تھا، ہم نے اسے اس سے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا، پھر وہ قضائے حاجت کے لیے نکلا تو اس پر «الدُّبُرُ» یعنی «الزَّنَابِيرُ» (بھڑوں) نے ہجوم کر دیا، اس نے مدد کے لیے پکارا تو ہم اس کی فریاد رسی کو پہنچے لیکن ان (بھڑوں) نے ہم پر بھی حملہ کر دیا یہاں تک کہ ہم نے اسے (اسی حال میں) چھوڑ دیا، پھر وہ اس سے اس وقت تک جدا نہ ہوئیں جب تک اسے کاٹ کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے نہ کر دیا۔“