فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مَا رُوِيَ أَنَّ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ أَبُو بَكْرٍ باب: ان روایات کا بیان کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، يَعْنِي: الْفَرَّاءُ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ يُؤَمَّرُ بَعْدَكَ؟ قَالَ: "إِنْ تُؤَمِّرُوا أَبَا بَكْرٍ تَجِدُوهُ أَمِينًا زَاهِدًا فِي الدُّنْيَا، رَاغِبًا فِي الْآخِرَةِ، وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عُمَرَ تَجِدُوهُ قَوِيًّا أَمِينًا لَا يَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عَلِيًّا وَلَا أَرَاكُمْ فَاعِلِينَ تَجِدُوهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا يَأْخُذُ بِكُمُ الطَّرِيقَ الْمُسْتَقِيمَ" .سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کے بعد کسے امیر مقرر کیا جائے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر بناؤ گے تو تم انہیں امانت دار، دنیا سے بے رغبت اور آخرت کی رغبت رکھنے والا پاؤ گے، اور اگر تم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو امیر بناؤ گے تو تم انہیں قوی اور امانت دار پاؤ گے، وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرتے، اور اگر تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو امیر بناؤ گے—اور میں نہیں دیکھتا کہ تم ایسا کرو گے—تو تم انہیں دوسروں کی رہنمائی کرنے والا اور خود ہدایت یافتہ پاؤ گے، وہ تمہیں سیدھے راستے پر لے کر چلیں گے۔““