فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ نَفْعِ مَالِ أَبِي بَكْرٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْفَاقِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال سے نبی ﷺ کو پہنچنے والے نفع اور ان کے انفاق کا بیان)۔
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا نَفَعَنِي مَالٌ مَا نَفَعَنِي مَالُ أَبِي بَكْرٍ". قَالَ يَحْيَى: فَقَالَ رَجُلٌ لِسُفْيَانَ: سَمِعْتَهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي وَائِلٌ.ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کبھی کسی مال نے اتنا فائدہ نہیں پہنچایا جتنا فائدہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال نے مجھے پہنچایا ہے۔“
یحییٰ بن معین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سفیان رحمہ اللہ سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے خود سنی ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”مجھ سے یہ حدیث وائل رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔“