فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مَا رُوِيَ أَنَّ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ أَبُو بَكْرٍ باب: ان روایات کا بیان کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ حُصَيْنٌ : حَدَّثَنَا ح قَالَ أَبِي: وَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، قَثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ ، قَالَ: أَقَامَ فُلَانٌ خُطَبَاءَ يَقَعُونَ فِي عَلِيٍّ ، وَأَنَا إِلَى جَنْبِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، فَغَضِبَ فَقَالَ: أَلَا تَرَى إِلَى هَذَا الظَّالِمِ لِنَفْسِهِ الَّذِي يَأْمُرُ بِلَعْنِ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟ فَأَشْهَدُ عَلَى التِّسْعَةِ أَنَّهُمْ فِي الْجَنَّةِ، وَلَوْ شَهِدْتُ عَلَى الْعَاشِرِ لَمْ آثَمْ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اثْبُتْ حِرَاءُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ" ، قَالَ: قُلْتُ: مَنْ هُمْ؟ فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، وَعَلِيٌّ ، وَطَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ ، ثُمَّ سَكَتَ، فَقُلْتُ: مَنِ الْعَاشِرُ؟ قَالَ: أَنَا.عبداللہ بن ظالم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ فلاں شخص نے کچھ ایسے خطیب مقرر کیے جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی برائی بیان کر رہے تھے، اور میں سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا۔ وہ (یہ سن کر) غصے میں آ گئے اور فرمایا: ”کیا تم اپنی جان پر ظلم کرنے والے اس شخص کو نہیں دیکھ رہے جو ایسے مرد پر لعنت کرنے کا حکم دے رہا ہے جو اہل جنت میں سے ہے؟ پس میں نو افراد کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ جنت میں ہیں، اور اگر میں دسویں کے بارے میں بھی گواہی دے دوں تو گنہگار نہ ہوں گا۔“
میں نے پوچھا: ”اور وہ بات کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: «اثْبُتْ حِرَاءُ، فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ» ”اے حرا! ٹھہر جا، کیونکہ تیرے اوپر ایک نبی، یا صدیق، یا شہید کے سوا کوئی نہیں ہے۔“
میں نے پوچھا: ”وہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ۔“ پھر وہ خاموش ہو گئے، تو میں نے پوچھا: ”دسواں کون ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں ہوں۔“