فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مَا رُوِيَ أَنَّ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ أَبُو بَكْرٍ باب: ان روایات کا بیان کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
حدیث نمبر: 261
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَاجِشُونُ أَبُو سَلَمَةَ ، قَالَ: أَدْرَكْتُ مَشْيَخَتَنَا وَمَنْ نَأْخُذُ عَنْهُ، مِنْهُمْ رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيُّ ، يَقُولُونَ: أَبُو بَكْرٍ أَوَّلُ الرِّجَالِ أَسْلَمَ.ترجمہ
یوسف بن یعقوب الماجشون ابو سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے ان مشائخ اور ان اساتذہ کو جن سے ہم علم حاصل کرتے تھے پایا، جن میں ربیعہ بن ابی عبد الرحمن رحمہ اللہ، محمد بن منکدر رحمہ اللہ اور عثمان بن محمد اخنسی رحمہ اللہ شامل ہیں، وہ سب یہ فرماتے تھے: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مردوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے ہیں۔““