❮
❯
حدیث نمبر: 22
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: لَمَّا هَاجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، فَأَخَذَا طَرِيقَ ثَوْرٍ، قَالَ: فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يَمْشِي خَلْفَهُ وَيَمْشِي أَمَامَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا لَكَ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَافُ أَنْ تُؤْتَى مِنْ خَلْفِكَ فَأَتَأَخَّرُ، وَأَخَافُ أَنْ تُؤْتَى مِنْ أَمَامِكَ فَأَتَقَدَّمُ، قَالَ: فَلَمَّا انْتَهَيَا إِلَى الْغَارِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمَا أَنْتَ حَتَّى أَقُمَّهُ. قَالَ نَافِعٌ: فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَأَى جُحْرًا فِي الْغَارِ فَأَلْقَمَهَا قَدَمَهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ كَانَتْ لَسْعَةٌ أَوْ لَدْغَةٌ كَانَتْ بِي.
ترجمہ

ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی ﷺ نے ہجرت فرمائی تو آپ ﷺ روانہ ہوئے اور آپ ﷺ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، پس ان دونوں نے غارِ ثور کا راستہ اختیار کیا۔
انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کبھی آپ ﷺ کے پیچھے چلنے لگتے اور کبھی آپ ﷺ کے سامنے، تو نبی ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں آپ پر پیچھے سے حملہ نہ ہو جائے تو میں پیچھے ہو جاتا ہوں، اور کبھی یہ ڈر لگتا ہے کہ کہیں آپ پر سامنے سے حملہ نہ ہو جائے تو میں آگے ہو جاتا ہوں۔“
انہوں نے بیان کیا کہ جب وہ دونوں غار تک پہنچے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ وہیں ٹھہریے یہاں تک کہ میں اسے صاف کر لوں۔“
نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان کیا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے غار میں ایک سوراخ دیکھا تو اس میں اپنا پاؤں ڈال دیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر (اس میں سے) کسی چیز کا ڈسنا یا کاٹنا ہوا تو وہ مجھے ہی پیش آئے گا۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم / حدیث: 22
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: ضعيف لارساله ورجاله ثقات . . »