فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 204
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ، وَسُئِلَتْ: مَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَخْلِفًا لَوِ اسْتَخْلَفَ؟ قَالَتْ: أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قِيلَ لَهَا: مَنْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَتْ: عُمَرُ ، ثُمَّ قِيلَ لَهَا: بَعْدَ عُمَرَ؟ قَالَتْ: أَبُو عُبَيْدَةَ ، ثُمَّ انْتَهَتْ إِلَى ذَا.ترجمہ
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا، ان سے سوال کیا گیا: ”اگر رسول اللہ ﷺ کسی کو اپنا جانشین مقرر فرماتے تو کسے بناتے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو۔“ پھر ان سے پوچھا گیا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد کسے؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو۔“ پھر ان سے پوچھا گیا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد؟“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو۔“ پھر وہ اسی پر رک گئیں۔