فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 198
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَهُوَ الْخُلْقَانِيُّ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَنْعَمِيِّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ ، قَثَنَا عَمْرُو بْنُ هَرِمٍ الْأَزْدِيُّ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا حُذَيْفَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنِّي لَسْتُ أَدْرِي مَا بَقَائِي فِيكُمْ، فَاقْتَدُوا بِالَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي، يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَهَدْيَ عَمَّارٍ ، وَعَهْدَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". ترجمہ
ربعی بن حراش رحمہ اللہ اور ابو عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں نہیں جانتا کہ میرا تمہارے درمیان قیام اور کتنا باقی ہے، لہٰذا تم ان دو حضرات کی اقتدا کرنا جو میرے بعد ہوں گے، یعنی سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے طریقے کو اختیار کرنا اور ابنِ امِ عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی وصیت کو مضبوطی سے تھام لینا۔“