فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حُبِّ بَنِي هَاشِمٍ وَتَوْقِيرِهِمْ) باب: (بنو ہاشم سے محبت اور ان کی توقیر کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1957
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَشَّارٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ جَرِيرٍ يَقُولُ لِرَجُلٍ مِنْ وَلَدِ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ "إِعْظَامُكُمْ إِعْظَامُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .ترجمہ
ابراہیم بن عبد اللہ بن بشار واسطی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے وہب بن جریر رحمہ اللہ کو عیسیٰ بن علی کی اولاد میں سے ایک شخص سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تمہاری تعظیم و توقیر کرنا رسول اللہ ﷺ ہی کی تعظیم و توقیر کرنا ہے۔“