❮
❯
حدیث نمبر: 1950
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي عِنْدَ مُعَاوِيَةَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَأَتَاهُ الْمُؤَذِّنُونَ يُؤَذِّنُونَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، فَضَنَّ بِحَدِيثِ أَبِي، فَأَمَرَ رَجُلًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، ثُمَّ تَحَدَّثْنَا حَتَّى إِذَا فَرَغْنَا مِنْ حَدِيثِهِمَا، قَامَ مُعَاوِيَةُ فَصَلَّى " وَلَيْسَ خَلْفَهُ غَيْرِي وَغَيْرُ أَبِي، وَذَلِكَ بَعْدَ مَا أُصِيبَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي بَصَرِهِ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ مُعَاوِيَةُ فَصَلَّى رَكْعَةً، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقُلْتُ لِأَبِي: "يَا أَبَتِ أَمَا رَأَيْتَ مَا صَنَعَ؟" قَالَ: وَمَا صَنَعَ؟ قُلْتُ: "أَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ" قَالَ: أَيْ بُنَيَّ هُوَ أَعْلَمُ مِنْكَ.
ترجمہ

علی بن عبد اللہ بن عباس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک رات اپنے والد کے ہمراہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، پس ان کے پاس مؤذن عشاء کی نماز کی اطلاع دینے آئے، لیکن وہ میرے والد کی گفتگو کو (ختم کرنے کے بجائے) غنیمت سمجھ رہے تھے، چنانچہ انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے
پھر ہم گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ جب ہم ان دونوں کی گفتگو سے فارغ ہوئے تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی، اور ان کے پیچھے میرے اور میرے والد کے سوا کوئی نہ تھا؛ اور یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بصارت رخصت ہو چکی تھی
جب انہوں نے (نماز سے) سلام پھیرا تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر ایک رکعت پڑھی اور پھر فارغ ہو گئے۔ میں نے اپنے والد سے عرض کیا: ”اے اباجان! کیا آپ نے دیکھا جو انہوں نے کیا؟“ انہوں نے پوچھا: ”انہوں نے کیا کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”انہوں نے ایک رکعت وتر پڑھی ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! وہ تم سے زیادہ علم رکھنے والے ہیں۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه / حدیث: 1950
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. وسفيان بن حسين بن الحسن أبو محمد ويقال أبو الحسن الواسطي ثقة ضعف في الزهري. . »
«السنن الكبرىٰ للبيهقي: 26/3»