فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَوْلِدِ ابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی ولادت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1946
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي خَلْفٍ ، قَثَنَا عُثْمَانُ، يَعْنِي الْحَرَّانِيَّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَمَلَتْ أُمُّ الْفَضْلِ فِي الشِّعْبِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يُبَيِّضَ اللَّهُ وُجُوهَنَا بِغُلَامٍ، فَوَلَدَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ" .ترجمہ
داود بن علی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا شعب (ابی طالب) میں حاملہ ہوئیں تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ایک لڑکے کے ذریعے ہمارے چہروں کو روشن کر دے گا۔“ چنانچہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو جنم دیا۔