فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَا رُئِيَ عِنْدَ دَفْنِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات اور ان کی تدفین کے وقت دیکھے گئے واقعات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1945
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، قَثَنَا أَبِي ، قَثَنَا قُرَّةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: "تُوُفِّيَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِالطَّائِفِ فَجَاءَ كَهَيْئَةِ الطَّائِرِ الْأَبْيَضِ، فَدَخَلَ بَيْنَ السَّرِيرِ وَبَيْنَ الثَّوْبِ الَّذِي عَلَيْهِ" . قَالَ مَرَّةً فَبَلَغَنِي أَنَّهُ الْحِكْمَةُ.ترجمہ
عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات طائف میں ہوئی، (اس موقع پر) سفید پرندے جیسی ایک چیز آئی اور وہ چارپائی اور اس کپڑے کے درمیان داخل ہو گئی جو آپ کے اوپر تھا۔“
انہوں نے ایک مرتبہ یہ بھی فرمایا: ”مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ وہ (پرندہ دراصل) حکمت تھی۔“