فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1940
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ ، عَنْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَسْأَلُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الشَّيْءِ مِنَ الْقُرْآنِ ثُمَّ يَقُولُ: "غُصْ غَوَّاصُ" .ترجمہ
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے قرآنِ کریم کی کسی چیز (آیت یا حکم) کے متعلق دریافت فرماتے تھے، پھر (ان کے علمی استنباط اور باریک بینی پر خوش ہو کر) فرماتے: ” «غُصْ غَوَّاصُ» (اے غوطہ خور! علم کی گہرائیوں میں غوطہ زن ہو)۔“