فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1931
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَشَّارٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: "جَالَسْتُ خَمْسِينَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ خَمْسِينَ مَا فِيهِمْ أَحَدٌ خَالَفَ ابْنَ عَبَّاسٍ فِي شَيْءٍ، فَفَارَقَهُ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ" .ترجمہ
طاوس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں محمد ﷺ کے پچاس یا پچاس سے زائد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مجلس میں بیٹھا ہوں، ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہ تھا جس نے کسی معاملے میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مخالفت کی ہو اور پھر وہ ان سے (اختلاف کی حالت میں) جدا ہوا ہو، یہاں تک کہ وہ (بالآخر) انہی کی بات کی طرف رجوع کر لیتا تھا۔“