فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1924
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُنِي بِالْحَدِيثِ، لَوْ يَأْذَنُ لِي أَنْ أَقُومَ فَأُقَبِّلَ رَأْسَهُ لَفَعَلْتُ" .ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مجھے حدیث بیان فرمایا کرتے تھے، اگر وہ مجھے اس بات کی اجازت دیتے کہ میں کھڑا ہو کر ان کے سر کا بوسہ لوں تو میں ضرور ایسا کرتا۔“