فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَصِيَّةِ الْعَبَّاسِ لِابْنِهِ حِينَ قَرَّبَهُ عُمَرُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قریب کرنے پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اپنے بیٹے کو وصیت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1919
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا سُرَيْجٌ ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ " إِنِّي أَرَى هَذَا الرَّجُلَ قَدْ أَكْرَمَكَ وَأَدْنَاكَ فَاحْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ: لَا تُفْشِيَنَّ لَهُ سِرًّا، وَلَا تَكْذِبَنَّهُ، وَلَا تَغْتَابَنَّ عِنْدَهُ أَحَدًا "، يَعْنِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ. ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ اس شخص یعنی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے تمہیں عزت دی ہے اور تمہیں اپنے قریب کیا ہے، لہذا میری طرف سے تین باتیں یاد رکھنا: ان کا کوئی راز کبھی فاش نہ کرنا، ان سے کبھی جھوٹ نہ بولنا، اور ان کے پاس کسی کی غیبت نہ کرنا۔“