فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1914
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو هِشَامٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: أَنَا لَيْثٌ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: قِيلَ لَهُ أَدْرَكْتَ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ وَانْقَطَعْتَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ؟ فَقَالَ: "أَدْرَكْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَدَارَوْا فِي شَيْءٍ انْتَهَوْا إِلَى قَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ" .ترجمہ
طاوس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان سے کہا گیا: ”آپ نے محمد ﷺ کے صحابہ کو پایا، پھر آپ (سب سے منقطع ہو کر) سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے جا ملے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ کے ستر صحابہ کو پایا، جب وہ کسی معاملے میں باہم بحث و تکرار کرتے تو (آخرِ کار) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول پر ہی ان کی بات ختم ہوتی تھی۔“