فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي هَاشِمٍ الْوَرْكَانِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، إِذَا جَاءَتْهُ الْأَقْضِيَةُ الْمُعْضِلَةُ يَقُولُ لِابْنِ عَبَّاسٍ "يَا أَبَا عَبَّاسٍ قَدْ طَرَأَتْ عَلَيْنَا أَقْضِيَةٌ عُضَلٌ وَأَنْتَ لَهَا وَلِأَمْثَالِهَا" ثُمَّ يَأْخُذُ بِرَأْيِهِ وَقَوْلِهِ، وَمَا كَانَ يَدْعُو لِذَلِكَ أَحَدًا سِوَاهُ إِذَا كَانَتَ الْعُضَلُ. قَالَ: يَقُولُ عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَعُمَرُ عُمَرُ فِي جَدِّهِ وَاجْتِهَادِهِ فِي ذَاتِ اللَّهِ وَنَظَرِهِ لِلْمُسْلِمِينَ.عبید اللہ بن عبد اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس جب پیچیدہ مقدمات آتے تو وہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرماتے: ”اے ابوعباس! ہمارے سامنے کچھ نہایت مشکل فیصلے آ پڑے ہیں اور آپ ہی ان کے لیے اور ان جیسے دیگر معاملات کے لیے (اہل) ہیں۔“ پھر وہ ان کی رائے اور قول کو اختیار فرما لیتے، اور جب بھی ایسے پیچیدہ مسائل درپیش ہوتے تو وہ ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں بلاتے تھے۔
عبید اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تو (اپنی عظمت میں) سیدنا عمر ہی تھے، وہ اللہ کی رضا کی خاطر (حق کی تلاش میں) محنت و اجتہاد کرنے اور مسلمانوں کی خیر خواہی و بہبود پر نظر رکھنے میں بے مثال تھے۔“