فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَا رُئِيَ عِنْدَ دَفْنِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات اور ان کی تدفین کے وقت دیکھے گئے واقعات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1907
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، قَثَنَا بَسَّامٌ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَامِينٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " لَمَّا مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ شَهِدْتُ جَنَازَتَهُ، فَلَمَّا أَلْحَدْنَا بِهِ الْوَادِيَ رَأَيْتُ طَائِرًا أَبْيَضَ يُقَالُ لَهُ: الْغُرْنُوقُ جَاءَ حَتَّى دَخَلَ فِي نَعْشِهِ، فَيَرَوْنَ أَنَّهُ عِلْمُهُ ذَهَبَ مَعَهُ ".ترجمہ
یامین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات ہوئی تو میں ان کے جنازے میں شریک تھا۔ پھر جب ہم نے انہیں وادی میں لحد کے سپرد کیا تو میں نے ایک سفید رنگ کا پرندہ دیکھا جسے «الْغُرْنُوقُ» کہا جاتا ہے؛ وہ آیا یہاں تک کہ ان کے جنازے میں داخل ہو گیا۔ پس لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ وہ ان کا علم تھا جو ان کے ساتھ ہی رخصت ہو گیا ہے۔“