فضائل الصحابة
ما ورد في التحذير من سب الصحابة والطعن فيهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کہنے اور ان پر طعن کرنے کی ممانعت کا بیان۔
(بَابُ أَقْوَالِ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ فِي النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الصَّحَابَةِ) باب: (صحابہ کرام کو برا کہنے کی ممانعت میں صحابہ و تابعین کے اقوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 19
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا جَعْفَرٌ، يَعْنِي: ابْنَ بُرْقَانَ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، قَالَ: ثَلَاثٌ ارْفُضُوهُنَّ: سَبُّ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّظَرُ فِي النُّجُومِ، وَالنَّظَرُ فِي الْقَدَرِ.ترجمہ
میمون بن مہران رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”تین باتیں ایسی ہیں جنہیں تم ترک کر دو: محمد ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا کہنا، ستاروں کے علم میں غور و خوض کرنا اور تقدیر کے معاملے میں بحث و تکرار کرنا۔“