فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 189
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَلَا إِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ ، فَمَنْ قَالَ سِوَى ذَلِكَ بَعْدَ مَقَامِي هَذَا فَهُوَ مُفْتَرٍ، عَلَيْهِ مَا عَلَى الْمُفْتَرِي.ترجمہ
عبدالرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا، پس اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”آگاہ رہو! رسول اللہ ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ پس میرے اس مقام (بیان) کے بعد جس نے اس کے علاوہ کچھ اور کہا تو وہ مفتری (بہتان طراز) ہے، اور اس پر وہی (وبال یا حد) ہے جو ایک مفتری پر ہوتی ہے۔“