فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَا رُئِيَ عِنْدَ دَفْنِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات اور ان کی تدفین کے وقت دیکھے گئے واقعات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1885
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّهِ قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: "لَمَّا مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَدْرَجْنَاهُ فِي أَكْفَانِهِ، فَجَاءَ طَائِرٌ أَبْيَضُ، فَدَخَلَ فِي أَكْفَانِهِ" .ترجمہ
غیلان بن عمرو بن سوید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات ہوئی تو ہم نے انہیں ان کے کفن میں لپیٹ دیا، تب ایک سفید پرندہ آیا اور ان کے کفن کے اندر داخل ہو گیا۔“