فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ ابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1884
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: "أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ خَلْفَهُ، وَقُثَمٌ أَمَامَهُ" .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا، اور سیدنا قثم رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے سامنے تھے۔“