فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ طَلَبِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْعِلْمِ وَطَرِيقَةِ تَعْلِيمِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم حاصل کرنے اور ان کے طریقۂ تعلیم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1877
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّى أَصَبْتَ هَذَا الْعِلْمَ؟ قَالَ: "لِسَانًا سَؤُولًا، وَقَلْبًا عَقُولًا" .ترجمہ
مغیرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا: ”آپ نے یہ علم کس طرح حاصل کیا؟“ انہوں نے فرمایا: ”کثرت سے سوال کرنے والی زبان اور خوب سمجھ بوجھ رکھنے والے دل کے ذریعے۔“