فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1867
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِشَرِيكٍ: أَيُّ الرَّجُلَيْنِ كَانَ أَعْلَمَ بِالتَّفْسِيرِ مُجَاهِدٍ أَوْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: كَانَ مُجَاهِدٌ ثُمَّ ذَكَرَ عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: "عَرَضْتُ الْقُرْآنَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ" .ترجمہ
اسود بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شریک رحمہ اللہ سے دریافت کیا: ”ان دو شخصیات میں سے تفسیر کا زیادہ علم رکھنے والے کون تھے، مجاہد رحمہ اللہ یا سعید بن جبیر رحمہ اللہ؟“
انہوں نے جواب دیا: ”وہ مجاہد رحمہ اللہ تھے“۔
پھر انہوں نے خصیف رحمہ اللہ کے واسطے سے مجاہد رحمہ اللہ کا قول نقل کیا کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے تین مرتبہ قرآن پیش کیا (یعنی مکمل پڑھ کر سنایا)۔“