فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ جِبْرِيلَ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جبریل علیہ السلام کو دیکھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1854
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَدْ رَأَيْتُ عِنْدَهُ رَجُلًا، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَزْعُمُ ابْنُ عَمِّكَ أَنَّهُ رَأَى عِنْدَكَ رَجُلًا قَالَ: كَذَا وَكَذَا، قَالَ: " نَعَمْ، قَالَ: ذَاكَ جِبْرِيلُ ".ترجمہ
عامر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نے ان کے پاس ایک شخص کو دیکھا تھا۔“ تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”آپ کا چچا زاد بھائی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے آپ کے پاس ایک شخص کو دیکھا ہے اور اس نے ایسی ایسی بات بیان کی۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں،“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جبرائیل تھے۔“