فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1852
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، قَثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَوْ عُتْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: "مَا رَأَيْتُ مَجْلِسًا أَجْمَعَ لِكُلِّ خَيْرٍ مِنْ مَجْلِسِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِحَلَالٍ وَحَرَامٍ، وَتَفْسِيرِ الْقُرْآنِ وَالْعَرَبِيَّةِ، وَأَنْسَابِ النَّاسِ وَالطَّعَامِ" .ترجمہ
عمرو بن دینار رحمہ اللہ یا عتبہ رحمہ اللہ، عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی مجلس سے بڑھ کر ہر خیر و بھلائی کو یکجا کرنے والی کوئی مجلس نہیں دیکھی؛ جس میں حلال و حرام (کے احکام)، تفسیرِ قرآن، عربی زبان، لوگوں کے انساب اور طعام (سبھی کچھ) شامل ہوتا تھا۔“