فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1841
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ يَعْنِي الْجَزَرِيَّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُنِي بِالْحَدِيثِ فَلَوْ يَأْذَنُ لِي أَنْ أُقَبِّلَ رَأْسَهُ لَقَبَّلْتُ" .ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مجھے حدیث سناتے تھے، پس اگر وہ مجھے اس بات کی اجازت دیتے کہ میں ان کا سر چوم لوں تو میں ضرور (ان کا سر) چوم لیتا۔“