فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِبَادَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَوَرَعِهِ وَبُكَائِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عبادت، تقویٰ اور گریہ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1840
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ عَبْدُ الْوَاحِدِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: " صَحِبْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ كَانَ إِذَا نَزَلَ قَامَ شَطْرَ اللَّيْلِ فَسَأَلَهُ أَيُّوبُ كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَتُهُ؟ قَالَ: قَرَأَ وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ فَجَعَلَ يُرَتِّلُ، وَيُكْثِرُ فِي ذَلِكُمُ النَّشِيجِ ".ترجمہ
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں مکہ سے مدینہ کے سفر میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ہمراہ رہا، وہ جب (کہیں) پڑاؤ کرتے تو آدھی رات تک (نماز کے لیے) کھڑے ہو جاتے۔“ ایوب رحمہ اللہ نے (ابن ابی ملیکہ سے) دریافت کیا کہ ان کی قراءت کیسی ہوتی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: ”انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ﴾ [اور موت کی غشی برحق آ پہنچی، یہی وہ (حقیقت) ہے جس سے تو کتراتا تھا]، وہ اسے نہایت ٹھہر ٹھہر کر اور خوش الحانی سے پڑھنے لگے اور اس دوران کثرت سے ہچکیاں لے کر رو رہے تھے۔“