فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِلْمِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَثَنَاءِ الْعُلَمَاءِ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم اور اہل علم کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1837
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: "وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشَدَّ تَعْظِيمًا لِحُرُمَاتِ اللَّهِ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَاللَّهِ لَوْ أَشَاءُ إِذَا ذَكَرْتُهُ أَنْ أَبْكِيَ لَبَكَيْتُ" .ترجمہ
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بڑھ کر اللہ کی حرمتوں کی تعظیم کرنے والا کسی کو نہیں دیکھا، اور اللہ کی قسم! اگر میں چاہوں کہ جب ان کا ذکر کروں تو رو دوں تو میں ضرور رو پڑوں۔“