فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ جِبْرِيلَ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جبریل علیہ السلام کو دیکھنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: أَرْسَلَ الْعَبَّاسُ عَبْدَ اللَّهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَانْظُرْ مَنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ فَانْطَلَقَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: رَأَيْتُ عِنْدَهُ رَجُلًا مَا أَدْرِي كَيْفَ هُوَ فَجَاءَ الْعَبَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ "فَدَعَاهُ وَأَجْلَسَهُ فِي حِجْرِهِ ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ وَدَعَا لَهُ بِالْعِلْمِ" .شعیب بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو نبی ﷺ کی خدمت میں بھیجا اور فرمایا: ”جاؤ اور دیکھو کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کون ہے؟“ وہ گئے، پھر واپس آ کر کہنے لگے: ”میں نے آپ ﷺ کے پاس ایک ایسے شخص کو دیکھا ہے جس کی حقیقت میں نہیں جان سکا۔“ چنانچہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ کو وہ بات بتائی جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہی تھی، تو نبی ﷺ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا ”پھر انہیں بلایا اور اپنی گود میں بٹھایا، پھر ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لیے علم کی دعا فرمائی۔“