فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّ أَهْلَ الْبَيْتِ») باب: (اس بات کا بیان کہ کسی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوتا جب تک وہ اہل بیت سے محبت نہ کرے)۔
حدیث نمبر: 1834
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَسْأَلُهُ رَبِّي قَالَ: "يَا عَبَّاسُ سَلِ اللَّهَ الْعَافِيَةَ" قَالَ: فَمَكَثَ أَيَّامًا، ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي شَيْئًا أَسْأَلُهُ رَبِّي قَالَ: "يَا عَبَّاسُ عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ، سَلِ اللَّهَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ" .ترجمہ
عبد اللہ بن الحارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میں اپنے رب سے مانگوں۔“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عباس! اللہ سے عافیت طلب کیجیے۔“
راوی کہتے ہیں کہ وہ کچھ دن ٹھہرے رہے، پھر دوبارہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو میں اپنے رب سے مانگوں۔“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عباس! اے رسول اللہ کے چچا! اللہ سے دنیا اور آخرت میں عافیت طلب کیجیے۔“