فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ صَدَقَةِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صدقے (زکوٰۃ) کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1833
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: نَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَاعِيًا فَأَتَى الْعَبَّاسَ فَسَأَلَهُ صَدَقَتَهُ فَأَغْلَظَ لَهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَكَا ذَلِكَ إِلَيْهِ فَقَالَ: "يَا عُمَرُ إِنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ، إِنَّا كُنَّا تَعَجَّلْنَا صَدَقَةَ مَالِهِ" .ترجمہ
امام حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو بطورِ محصل (زکوٰۃ وصول کرنے والا) بنا کر بھیجا، چنانچہ وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور ان سے ان کے مال کی زکوٰۃ طلب کی تو انہوں نے ان کے ساتھ سختی سے کلام کیا، پھر وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس معاملے کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمر! یقیناً انسان کا چچا اس کے باپ کے مانند ہوتا ہے، ہم نے ان کے مال کی زکوٰۃ پہلے ہی (بطورِ پیشگی) وصول کر لی تھی۔“