فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1824
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، قَالَ: قَامَ كَعْبٌ فَأَخَذَ بِحُجْزَةِ الْعَبَّاسِ وَقَالَ: ادَّخِرْهَا عِنْدَكَ لِلشَّفَاعَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ وَلِيَ الشَّفَاعَةُ؟ قَالَ: "نَعَمْ، إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِ نَبِيٍّ يُسْلِمُ، إِلَّا كَانَتْ لَهُ شَفَاعَةٌ" .ترجمہ
عطیہ عوفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کعب رحمہ اللہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا کمر بند تھام لیا اور فرمایا: ”اسے اپنے پاس قیامت کے دن شفاعت کے لیے ذخیرہ کر لیں،“ تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کیا مجھے شفاعت کا حق حاصل ہوگا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، کسی بھی نبی ﷺ کے اہل بیت میں سے جو کوئی اسلام لاتا ہے، اس کے لیے شفاعت کا حق ہوتا ہے۔“