فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الْعَبَّاسِ يَوْمَ بَدْرٍ) باب: (غزوہ بدر کے دن سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1819
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، قَالَ: كَانَ إِطْعَامُ قُرَيْشٍ كُلَّ يَوْمٍ عَلَى رَجُلٍ، فَكَانَ يَوْمُ بَدْرٍ عَلَى الْعَبَّاسِ فَأَطْعَمَهُمْ ثُمَّ اقْتَتَلُوا.ترجمہ
عبیدہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”قریش میں ہر روز کھانا کھلانے کی ذمہ داری (باری باری) ایک شخص پر ہوتی تھی۔ چنانچہ غزوہ بدر کے دن یہ باری سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی تھی، پس انہوں نے انہیں کھانا کھلایا اور پھر ان کے درمیان قتال ہوا۔“