فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ» وَالنَّهْيُ عَنْ أَذَى الْعَبَّاسِ) باب: (آدمی کے چچا کے اس کے باپ کی مانند ہونے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ایذا دینے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1818
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُؤْذُونِي فِي عَمِّي الْعَبَّاسِ ، فَإِنَّهُ بَقِيَّةُ آبَائِي وَإِنَّ الْعَمَّ صِنْوٌ مِنَ الْأَبِ" .ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میرے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے متعلق مجھے اذیت نہ دو، کیونکہ وہ میرے آبا و اجداد کی یادگار ہیں، اور حقیقت میں چچا، باپ کے ہی مانند ہوتا ہے۔“