فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1806
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَسْلَمَةُ بْنُ الصَّلْتِ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَدَقَةُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْهُنَائِيُّ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ خَالَتِي عُتْبَةَ بِنْتِ سَمْعَانَ الْعَدَوِيَّةِ قَالَ: فَخَرَجَ زَيْدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَسَنٍ ، قَالَ: فَاسْتَرْجَعَتْ، قُلْتُ: لِمَ؟ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَبِيبَةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ فَقَالَ: "الْعَبَّاسُ صِنْوُ أَبِي" .ترجمہ
صدقہ بن ابی سہل الہنائی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی خالہ عتبہ بنتِ سمعان عدویہ رحمہا اللہ کے پاس موجود تھا، وہ کہتے ہیں کہ زید بن علی بن حسن (گھر سے باہر) نکلے تو انہوں (میری خالہ) نے «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا، میں نے دریافت کیا: (خالہ جان!) کیوں؟ انہوں نے کہا: مجھے ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ سے (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں) سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا عباس رضی اللہ عنہ میرے باپ کے ہم پلہ (اور انہی کی طرح) ہیں۔“