فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ صَدَقَةِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صدقے (زکوٰۃ) کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، قَثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةٍ، فَقِيلَ مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا نَقَمَ ابْنُ جَمِيلٍ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَأَمَّا خَالِدٌ فَإِنَّكُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا قَدِ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ وَأَعْتُدَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ فَهِيَ عَلَيَّ وَمِثْلُهَا مَعَهَا" .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقہ وصول کرنے کا حکم دیا، تو عرض کیا گیا کہ ابن جمیل، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے (صدقہ دینے سے) انکار کیا ہے۔
اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابن جمیل کو اور کس بات کا عناد ہے بجز اس کے کہ وہ مفلس تھا تو اللہ اور اس کے رسول نے اسے اپنے فضل سے غنی کر دیا؛ رہا خالد کا معاملہ تو تم خالد پر زیادتی کرتے ہو، انہوں نے تو اپنی زرہیں اور اپنا جنگی سامان اللہ کی راہ میں وقف کر رکھا ہے؛ اور عباس بن عبد المطلب، وہ تو رسول اللہ کے چچا ہیں، سو ان کا صدقہ میرے ذمے ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور بھی۔“