فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ غَضَبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ سَبَّ آبَاءَ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے آبا و اجداد کو برا کہنے والے پر نبی ﷺ کے ناراض ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1779
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كُرَيْبٍ الْهَمْدَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ بْنِ يُونُسَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ ثُمَّ قَالَ: "يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَيُّ النَّاسِ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ؟" قَالُوا: أَنْتَ، قَالَ: "فَإِنَّ الْعَبَّاسَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، لَا تَسُبُّوا أَمْوَاتَنَا فَتُؤْذُوا أَحْيَاءَنَا، فَجَاءَ الْقَوْمُ" فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ، اسْتَغْفِرْ لَنَا.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: نبی کریم ﷺ منبر پر تشریف لائے پھر فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سے سب سے زیادہ معزز کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”آپ۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں؛ تم ہمارے فوت شدگان کو برا بھلا نہ کہو کہ اس طرح تم ہمارے زندوں کو تکلیف پہنچاؤ گے۔“ پس وہ لوگ حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے: ”اے اللہ کے رسول! «نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِكَ» ”ہم آپ کی ناراضی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں“، آپ ہمارے لیے مغفرت طلب فرمائیے۔“