فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ اسْتِسْقَاءِ عُمَرَ بِالْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے وسیلے (دعا) سے بارش طلب کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1777
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ عَامَ الرَّمَادَةِ بِالْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَسْتَسْقِي بِهِ فَقَالَ: "جِئْنَاكَ بِعَمِّ نَبِيِّنَا فَاسْقِنَا، فَسُقُوا" .ترجمہ
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ قحط کے سال (عام الرمادہ) سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر نکلے تاکہ ان کے ذریعے بارش کی دعا کریں، پس انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ! ہم تیرے حضور اپنے نبی ﷺ کے چچا کو لائے ہیں، پس ہمیں سیراب فرما“، چنانچہ ان پر بارش برسائی گئی۔