فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَبَاتِ الْعَبَّاسِ يَوْمَ حُنَيْنٍ) باب: (غزوہ حنین کے دن سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ثابت قدمی کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1776
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، - مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ فَلَمْ أَحْفَظْهُ - عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ ، قَالَ: كَانَ عَبَّاسٌ ، وَأَبُو سُفْيَانَ مَعَهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَحَصَبَهُمْ وَقَالَ: " الْآنَ حَمِيَ الْوَطِيسُ وَقَالَ: نَادِ يَا أَصْحَابَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ".ترجمہ
کثیر بن عباس رحمہ اللہ، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں (امام زہری رحمہ اللہ سے مروی اس روایت کے متعلق سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے یہ ایک یا دو مرتبہ سنی تھی مگر اسے پوری طرح محفوظ نہ رکھ سکا) کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے؛ انہوں نے بیان کیا کہ پھر آپ ﷺ نے ان (کفار) پر کنکریاں پھینکیں اور فرمایا: «الآنَ حَمِيَ الْوَطِيسُ» ”اب لڑائی کا تنور گرم ہوا ہے“ اور فرمایا: ”پکارو: اے سورہ بقرہ والو!“